سپریم کورٹ،بانی پی ٹی آئی کی اپیلیں اور9 مئی سے متعلق مزید اہم مقدمات کی سماعت کل

Stay tuned with 24 News HD Android App

(امانت گشکوری) سپریم کورٹ میں9 مئی سے متعلق مزید اہم مقدمات سماعت کیلئے مقرر کر دیئے گئے،چیف جسٹس یحیی آفریدی کی سربراہی میں تین رکنی بنچ کل سماعت کریگا۔
رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ میں بانی پی ٹی آئی کا جسمانی ریمانڈ نہ دینے کیخلاف پنجاب حکومت کی اپیلیں مقرر کر دی گئیں ہیں،بانی پی ٹی آئی کی ضمانت قبل از گرفتاری بحال کرنے کیخلاف اپیلیں بھی مقرر کی گئیں ہیں،جی ایچ کیو حملہ کیس میں شیخ رشید کی بریت کی درخوست بھی سماعت کیلئے مقرر ہوئی ہے،عدالت نے صنم جاوید کی ضمانت منسوخی کی اپیل بھی مقرر کر دی ہے،فواد چوہدری کی انسداد دہشتگردی عدالتوں سے متعلقہ دستاویزات نہ ملنے کی درخواست بھی مقرر کی گئی ہے۔
چیف جسٹس سپریم کورٹ یحیی آفریدی کی سربراہی میں تین رکنی بنچ کل سماعت کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور ہائیکورٹ کے ججز کی نئی سنیارٹی لسٹ مرتب،تعداد کم ہوکر 44 ہوگئی