ازبک وزیر سیاحت اور سفیر کا مری کا دورہ،چیئر لفٹ کی سیر

Stay tuned with 24 News HD Android App

(حیدر علی)ازبکستان کے وزیر سیاحت امید شادیف اور ازبک سفیر علیشیر تختائیف کا ملکہ کوہسار مری کا دورہ اور چیئر لفٹ کی سیر۔
تفصیلات کے مطابق ازبک وفد امید شادیف وزیر سیاحت کے ہمراہ پتریاٹہ پہنچے،جہاں پر ٹی ڈی سی پی کی طرف انکا استقبال کیا گیا،بعدازاں وفد کو پتریاٹہ چیئر لفٹ اور کیبل کار کی سیر کروائی گئی اور مستقبل کے منصوبوں بارے بریفنگ دی گئی۔وزیر سیاحت ازبکستان نے پتریاٹہ چیئر لفٹ انتظامیہ کی طرف سے دی گئی سہولیات کو سراہا اور مستقبل میں پاکستان اور ازبکستان کے درمیان سیاحت کے حوالے سے تعاون پر سیر حاصل گفتگو بھی ہوئی۔ریجنل منیجر پتریاٹہ معظم نذیر کیطرف سے ازبک سفیر کو یادگاری سوینئر بھی پیش کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور ہائیکورٹ کے ججز کی نئی سنیارٹی لسٹ مرتب،تعداد کم ہوکر 44 ہوگئی