(وسیم احمد)آئی سی سی ویمنز کوالیفائر میچ میں آئرلینڈ نے تھائی لینڈ کو 46 رنز سے شکست دیدی۔آئرلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے چار کھلاڑیوں کے نقصان پر 305 رنز سکور کئے تھے۔
آئرلینڈ کی جانب سے ایمی ہنٹر نے 76 گیبی لوئس نے 75 اورلیحہ پول نے 67 رنز سکور کئے۔تھائی لینڈ کی جانب سے تھیپٹچا پوتھاونگ، چنیڈا ستھیروانگ اور سلی پورن لاومی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
تھائی لینڈ کی ٹیم 306 ہدف کے تعاقب میں 259 رنز پر آوٹ ہوگئی، تھائی لینڈ کی جانب سے ون ڈے میچ میں سیوانن کھیتو نے پہلی ففٹی سکور کئے۔سیوانن کھیتو نے شاندار بلے بازی کرتے ہوئے 59 رنز سکور کئے، تھائی لینڈ کی جانب سے پنیتا مایا نے 43 نارومول چائیوائی 37 رنز سکور کئے۔
آئرلینڈ کی لوئیس لٹل نے 5 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا، آئرلینڈ کی جانب سے کیا میک کارٹنی نے دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔
یہ بھی پڑھیں :سیف سٹی کیمروں سے ای چالان کرنے کا قانون چیلنج