لیبیا میں تارکین کی ایک اور کشتی سمندر میں ڈوب گئی، 4پاکستانی جاں بحق

Stay tuned with 24 News HD Android App

(انورعباس)روشن مستقبل کیلئے غیرقانونی طریقے سے بیرون ملک جانے والوں کی ایک اور کشتی سمندر میں ڈوب گئی۔
ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ مشرقی لیبیا میں سیرت شہر کے حرّاوہ کے ساحل کے قریب کشتی حادثہ میں پاکستانی شہری بھی جاں بحق ہوگئے، طرابلس میں موجود ہمارے مشن نے اطلاع دی ہے کہ غیر ملکی شہریوں کو لے جانے والی ایک کشتی حرّاوہ کے ساحل، سرت شہر (مشرقی لیبیا) کے قریب ڈوب گئی ہے۔
ترجمان کاکہناتھا کہ پاکستانی سفارتخانے کی ٹیم نے سرت شہر کا دورہ کیا ہے، پاکستانی سفارتخانے کی ٹیم نے تصدیق کی کہ 11 مہاجرین کی لاشیں نکالی جا چکی ہیں، ان میں سے 4 لاشوں کی شناخت پاکستانی شہریوں کے طور پر ان کے قومی دستاویزات کی بنیاد پر کی گئی ہے،دو لاشوں کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی۔
ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہناتھا کہ طرابلس میں سفارتخانہ مزید متاثرہ پاکستانی شہریوں کی معلومات کے حصول کیلئے فعال ہے، طرابلس میں سفارتخانہ مقامی حکام کے ساتھ رابطے میں ہے،وزارت خارجہ کی کرائسس مینجمنٹ یونٹ کو صورتحال کی نگرانی کیلئے فعال کر دیا گیا ہے،معلومات یا استفسارات کیلئے درج ذیل نمبرز پر رابطہ کریں
سفارتخانے کے ہنگامی رابطہ نمبر درج ذیل ہیں: عاشق علی، ہیڈ آف چانسری: +92-305-2185882،حسن سلیم، پبلک ریلیشنز آفیسر: +218-91-8644064
ترجمان کا مزید کہناتھا کہ مشرقی لیبیا کشتی حادثہ میں جاں بحق افراد میں سے تین منڈی بہاؤالدین اور ایک کا تعلق گوجرانوالہ سے تھا، جاں بحق 11 افراد میں سے چار افراد کی شناخت پاکستانی شہریوں کے طور پر ہوئی،زاہد محمود ولد لیاقت علی, پاسپورٹ نمبر LY0161441،زاہد محمود کی تاریخ پیدائش 31 جنوری 1999 اور تعلق گوجرانوالہ سے تھا،سمیر علی ولد راجہ عبدالقدیر، پاسپورٹ نمبر RS1825681،سمیر علی کی تاریخ پیدائش 11 جولائی 2001 اور تعلق منڈی بہاو ٔالدین سے تھا،سید علی حسین ولد شفقت الحسنین, پاسپورٹ نمبرJG6912511 ،سید علی حسین کی تاریخ پیدائش 20 اکتوبر 2000 اور تعلق منڈی بہاو ٔالدین سے تھا،آصف علی ولد نذر محمد، پاسپورٹ نمبر RS1825681،آصف علی کی تاریخ پیدائش 8 اپریل 1982 اور تعلق منڈی بہاؤالدین سے تھا۔
یہ بھی پڑھیں:آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا اوورسیز پاکستانیوں کے کنونشن سے خطاب، ملکی ترقی میں حائل ہونےوالوں کو واضح پیغام دیدیا