پی ایس ایل 10: لاہور قلندر کے سکواڈ میں ایک تبدیلی

Apr 15, 2025 | 20:03:PM
پی ایس ایل 10: لاہور قلندر کے سکواڈ میں ایک تبدیلی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پی ایس ایل 10 کے چھٹے میچ میں لاہور قلندر کے کپتان شاہین آفریدی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے، لاہور کی ٹیم نے اپنے سکواڈ میں ایک تبدیلی کی ہے۔

اہم کھلاڑی جہانداد خان کی جگہ زمان خان کو شامل کیا گیا ہے ۔ 

لاہور قلندر کی ٹیم فخرزمان، محمد نعیم، عبداللہ شفیق، ڈیرل مچل ، سیم بلنگ، سکندر رضا، شاہین شاہ آفریدی، رشاد حسین، آصف آفریدی، زمان خان اور حارث روف پر مشتمل ہے۔

کراچی کنگز نے ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے, ٹیم کی قیادت ڈیوڈ وارنر کر رہے ہیں,نائب کپتان حسن علی بھی پلیئنگ 11 میں شامل ہیں. 

ٹم سائفرٹ وکٹ کیپر کے فرائض انجام دے رہے ہیں,جیمز ونس، شان مسعود، خاشدل شاہ، عرفان خان، اور عرفات منہاس بھی پلیئنگ 11 کا حصہ ہیں.

فاسٹ باولر عباس آفریدی اور ایڈم ملن بھی یہ میچ کھیل رہے ہیں، فاسٹ باولر فواد علی بھی آج کے میچ کا حصہ ہیں۔