(24 نیوز)پی ایس ایل 10 کے چھٹے میچ میں لاہور قلندر نے کراچی کنگز کو 65 رنز سے شکست دے دی، لاہور قلندر نے کراچی کنگز کو فتح کے لیے 202 رنز کا ہدف دیا ، لاہور قلندر نے پہلے کھیلتے ہوئے 6 وکٹوں پر 201 رنز بنائے۔فخر 47 گیندوں پر 76 رنز بنا سکے،ڈیرل مچل نے 41 گیندوں پر 75 رنز بنائےجس میں 2 چھکے اور 9 چوکے شامل تھے۔
اوپننگ بلے باز فخر زمان76رنز کے ساتھ اور ڈیرل مچل75رنز بنا کر نمایاں رہے، عبداللہ شفیق 6 رنز ، محمد نعیم 7 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے،حسن علی نے 25 گیندوں پر 27 اور ایڈم میلن نے 7 گیندوں پر 16 رنز کیے۔
مطلوبہ ہدف کے جواب میں کراچی کنگز کی ٹیم 20 ویں اوور میں 136 رنز بنا سکی ، خوشدل شاہ نے 27 گیندوں پر 39 رنز بنائے، شان مسعود اور شیفرٹ نے 18-18 رنز کی اننگز کھیلی۔
لاہور کی جانب سے شاہین آفریدی اور راشد حسین نے 3-3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، آصف آفریدی اور حارث روف نے ایک ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔
لاہور قلندر کے کپتان شاہین آفریدی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا، لاہور کی ٹیم نے اپنے سکواڈ میں ایک تبدیلی کی۔
لاہور قلندر کی ٹیم فخرزمان، محمد نعیم، عبداللہ شفیق، ڈیرل مچل ، سیم بلنگ، سکندر رضا، شاہین شاہ آفریدی، رشاد حسین، آصف آفریدی، زمان خان اور حارث روف پر مشتمل تھی۔
یہ بھی پڑھیں :جو پاکستان کی ترقی کے راستے میں حائل ہو گا ہم ملکر اس رکاوٹ کو ہٹا دیں گے،آرمی چیف