افغانستان کی پاکستان سےٹرانزٹ ٹریڈکےتحت درآمدات میں نمایاں کمی 

Apr 15, 2025 | 21:08:PM

(وقاص عظیم)پاکستان کے ٹرانزٹ ٹریڈکی آڑمیں سمگلنگ کےخلاف اقدامات کے مثبت نتائج  سامنے آ نے لگے۔

ذرائع کے مطابق رواں مالی سال افغانستان کی پاکستان سےٹرانزٹ ٹریڈکےتحت درآمدات میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی،مالی سال کے9ماہ میں افغان ٹرانزٹ ٹریڈ میں ایک ارب49کروڑ20لاکھ ڈالرزکی گراوٹ ہوئی،جولائی تامارچ میں سالانہ بنیادوں پرافغان ٹرانزٹ ٹریڈ میں64فیصدکی کمی ہوئی۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ رواں مالی سال کےپہلے9ماہ میں افغان ٹرانزٹ ٹریڈ83کروڑ60لاکھ ڈالرزرہیں،گزشتہ  سال اسی مدت میں افغان ٹرانزٹ ٹریڈ2ارب32کروڑ80لاکھ ڈالرزتھیں،گذشتہ مالی سال افغان ٹرانزٹ ٹریڈمیں4 ارب21کروڑڈالرزکی کمی ہوئی تھی۔

ڈالر کاکہنا ہے کہ مالی سال 2023۔24 میں افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کاحجم 2ارب88کروڑ70لاکھ ڈالرز تھا،مالی سال 2022۔23 میں افغان ٹرانزٹ ٹریڈ7ارب9کروڑ50لاکھ ڈالرزتھیں۔

یہ بھی پڑھیں:افسوسناک خبر!مسلم لیگ ن کے رہنما قاتلانہ حملے میں جاں بحق

مزیدخبریں