ارباز اور شوریٰ کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش متوقع؟

Apr 15, 2025 | 22:38:PM
ارباز اور شوریٰ کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش متوقع؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ارباز خان اور ان کی اہلیہ شوریٰ خان ہندی فلم انڈسٹری کے مشہور جوڑوں میں سے ایک ہیں، دونوں دسمبر 2023 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے اور اس وقت سے ہی کپل گولز سیٹ کرتے نظر آتے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ایک دوسرے کو ہائپ دینے سے لے کر ان کی ایک ساتھ گھومنے پھرنے کی ویڈیوز تک ارباز اور شوریٰ اپنی کیمسٹری کے سبب چرچوں میں رہتے ہیں۔ 
تاہم اب جوڑے کو بھارتی شہر کے ممبئی کے ایک کلینک کے باہر دیکھا گیا ہے جس کے بعد ایک بار پھر ان قیاس آرائیوں نے زور پکڑ لیا ہے کہ جوڑا اپنے پہلے بچے کو خوش آمدید کہنے والا ہے۔

اگرچہ اس حوالے سے دونوں میں سے کسی کی جانب سے تردید یا تصدیق نہیں کی گئی۔

15 اپریل 2025 کو ارباز اور شوریٰ کو خواتین کے مخصوص کلینک سے باہر آتے دیکھا گیا، اس ویڈیو کوشوبز ویب سائٹ پنک ولا نے اپنے سوشل میڈیا ہینڈل انسٹاگرام پر شیئر کیا ہے۔ کلپ میں ڈارک بلیو جینز کے ساتھ سفید رنگ کی ٹی شرٹ میں ملبوس ارباز نے شوریٰ کا ہاتھ پکڑ رکھا تھا۔ 

اداکار کی بیوی نے سیاہ رنگ کی جیگنگ کے ساتھ ایک بڑے سائز کی سفید رنگ کی شرٹ پہنی ہوئی تھی اور کھلے بالوں کے ساتھ ہلکے میک اپ میں اپنے لک کو مکمل کیا۔

جب وہ ہسپتال باہر کی طرف آنے لگے تو ایک ہاتھ میں سرخ فائل پکڑے ارباز کو شوریٰ کا ہاتھ تھامے دیکھا گیا، تاہم ایسا لگتا ہے کہ جب انہیں احساس ہوا کہ کوئی انہیں ریکارڈ کر رہا ہے  تو شوریٰ نے ارباز کے پیچھے چھپنے کی کوشش کی۔

دور سے ریکارڈ کی گئی اس ویڈیو میں وہ تھوڑی تھکی ہوئی بھی لگ رہی تھی اور ارباز احتیاط سے ان کا خیال کرتے نظر آئے۔

اس سے قبل ارباز اور شوریٰ نے اپنے خاندان کی عید کی تقریب میں شرکت کی تھی تاہم اس موقع پر جوڑا  فوٹوگرافرز کو پوز دینے کے لیے نہیں رہا بلکہ ارباز کو اپنی بیوی، شوریٰ کو کیمروں کی نظروں سے بچاتے ہوئے دیکھا گیا، چنانچہ جلد ہی ان کے حمل کی خبر انٹرنیٹ پر پھیل گئی۔

اس سے قبل جولائی 2024 میں بھی ارباز اور شوریٰ کو ایک کلینک کے باہر دیکھا گیا، جس پر سوشل میڈیا صارفین نے ان کے حاملہ ہونے کی قیاس آرائیاں شروع کردی تھیں۔اس وقت وہاں موجود فوٹوگرافروں نے شوریٰ اور ارباز سے اس بارے میں پوچھا تو  ارباز نے خاموش رہنے کا انتخاب کیا جبکہ شوریٰ نے 'نہیں، نہیں' کہہ کر جواب دیا۔

اگرچہ شوریٰ اور ارباز کے مداحوں کی ایک بڑی تعداد موجود ہےلیکن بہت سے لوگوں نے ان دونوں کی عمر کے فرق کے ساتھ ساتھ ان کے قد کے فرق کا مذاق اڑایا۔ 

تاہم جوڑے نے کبھی بھی ان منفی تبصروں پر کوئی توجہ نہیں دی، اپنے انسٹاگرام پر ایک 'اے ایم اے' سیشن میں، شوریٰ سے ایک بار ان کے قد اور شوہر سے عمر کے فرق کے بارے میں پوچھا گیا۔

جس پر انہوں نے جواب دیا  تھاکہ عمر صرف ایک نمبر ہے، جبکہ قد بتاتے ہوئے انہوں نے کہا تھا کہ ارباز 5فٹ 10 انچ اور میں 5 فٹ ایک انچ کی ہوں۔

دوسری جانب ارباز خان نے ای ٹائمز کو انٹرویو دیتے ہوئے شوریٰ خان کے ساتھ اپنی محبت کی کہانی شیئر کی تھی۔ اداکار نے بتایا تھا کہ ان کی ملاقات پٹنہ شکلا کے سیٹ پر ہوئی تھی، جس میں وہ پروڈیوسر تھے، اور شوریٰ روینہ ٹنڈن کی میک اپ آرٹسٹ تھیں۔ ارباز نے کہا کہ انہوں نے سیٹ پر پروفیشنل بات کی اور صرف کام کی بات کی، بعد میں، دونوں کی ملاقاتوں کا سلسلہ شروع ہوا۔

 ارباز نے مزید کہا کہ اس سے پہلے کہ دنیا ان کے اور شوریٰ کی ڈیٹنگ کے بارے میں جانتی، وہ اپنے رشتے کو ایک سال مکمل کر چکے تھے اور اس پر بہت خوش بھی تھے۔

ارباز خان نے اس سے قبل ملائکہ اروڑہ سے شادی کی تھی جن سے ان کا ایک بیٹا ارہان خان ہے۔ دونوں نے 12 دسمبر 1998 کو شادی کی اور تقریباً 19 سال تک ساتھ رہنے کے بعد  مئی 2017 میں ایک دوسرے سے علیحدگی اختیار کر لی تھی۔

 ملائکہ سے بریک اپ کے بعد ارباز کو ایک بار پھر جارجیا اینڈریانی کی بانہوں میں پیار ملا، تاہم چند سال کی ڈیٹنگ کے بعد وہ الگ ہو گئے تھے جس کے بعد شوریٰ ان کی زندگی میں آکر دوسری بیوی بن گئیں۔

دیگر کیٹیگریز: انٹرٹینمنٹ
ٹیگز: