(ویب ڈیسک)پاکستانی اداکارہ درِفشاں سلیم نے سلک مرون ساڑھی زیب تن کر کے فیشن کے متوالوں کی دل کی دھڑکنیں تیز کردیں۔
درِفشاں سلیم ایک ایسی اداکارہ ہیں جنہوں نے شوبز میں قدم رکھنے کے بعد بہت ہی کم عرصے میں اپنی خاص پہچان بنالی اور اپنی زبردست اداکاری اور دلکش اداؤں سے سب کو دیوانہ بنا لیا۔درِفشاں کے دیگر مشہور ڈراموں میں 'بھڑاس' ، 'جیسی آپکی مرضی' ، 'پردیس' ، 'جرم' اور 'جدا ہوئے کچھ اسطرح' شامل ہیں۔درِفشاں کی دلکش مسکراہٹ اور ہستی ہوئی آنکھوں کے چرچے ہر سو ہیں اور یہی وجہ ہے کہ انسٹاگرام ریل ہو یا ریمپ ورک، وہ اپنی دلکش مسکراہٹ چہرے پر لازمی سجائے رکھتی ہیں۔
درِفشاں سلیم اپنے اعلیٰ فیشن سینس کا ثبوٹ فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر دیتی رہتی ہیں۔وہ کبھی دیسی لُک میں دلکش ادائیں دیتی نظر آتی ہیں تو کبھی وسیٹرن ڈریسس پہن کر اسٹائلش پوز دیتی دکھتی ہیں۔
درِفشاں سلیم نے اپنے ایک نئے لُک کی تصاویر اور ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کیں جن میں دلکش مرون ساڑھی پہنی نظر آئیں۔
درِفشاں سلیم نے کلاتھنگ برانڈ 'سائرہ شکیرہ' کی ساڑھی پہن رکھی تھی جس کا ڈیپ نیک لائن اور اسٹریپ بلاؤس پر خوب کام کیا گیا جبکہ ساڑھی کو بالکل سادہ رکھا گیا جس پر کسی کام یا بیل کا نام و نشان تک نہیں لیکن پھر بھی یہ ساڑھی دلکشی میں اپنی مثال آپ ہے۔
درِفشاں سلیم نے اس ساڑھی کو پہن کر ایک ویڈیو بھی جاری کی جس میں وہ ساڑھی پہن کر اپنے ہی حسن پر نازاں نظر آئیں اور پلّو کو کبھی لہراتی تو کبھی سمیٹتے ہوئے چلتی پھرتی نظر آئیں۔
درِ فشاں سلیم نے اس ویڈیو پر بالی وڈ فلم 'میں ہوں ناں' کے مشہور گیت 'تم سے مل کے' کی میوزک والا پارٹ لگایا جو تب فلم سین میں سننے کو ملی کہ جب مس چاندنی اور سنجنا کی لُک اور دلکشی آسمان سے باتیں کرتے ہوئے سب کو اپنا دیوانہ بنانے میں کامیاب ہوجاتی تھیں۔
درِفشاں سلیم نے اپنے لُک کو مزید چار چاند لگاتے ہوئے کانوں میں حسین بندے بھی پہن جبکہ گردن کو خالی چھوڑ کر اپنی کولر بون کی خوبصورتی سب پر عیاں ہونے دی۔