غیر اخلاقی پرفارمنسز  ،سٹیج اداکارہ ندا چوہدری نے بھی حلف نامہ جمع کروا دیا،معافی مل گئی 

Apr 15, 2025 | 23:17:PM
  غیر اخلاقی پرفارمنسز  ،سٹیج اداکارہ ندا چوہدری نے بھی حلف نامہ جمع کروا دیا،معافی مل گئی 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زین مدنی) وزیراطلاعات وثقافت عظمی بخاری نے سٹیج اداکارہ  و ڈانسر ندا چوہدری کو بھی معافی دیدی، وہ پنجاب بھر کے کسی بھی تھیٹر میں پرفارم کر سکیں گی  ،ندا چوہدری نے حلف نامہ بھی جمع کروا دیا۔

تفصیلات کے مطابق  سٹیج اداکارہ  و ڈانسر ندا چوہدری پرصوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت عظمی بخآری نے غیر اخلاقی پرفارمنسز  کرنےپر  دو ماہ قبل پابندی لگائی تھی ، اور اب اس پابندی کو ہٹا لیا گیا ہے،ندا چوہدری نے حلف نامہ بھی جمع کروا دیا۔گذشتہ روز  صوبائی وزیراطلاعات وثقافت عظمی بخاری نے سٹیج ادکارہ آفرین خان کو بھی معافی دی ہے   لیکن یہ معافی اس شرط پر دی گئی ہے کہ آفریں خان نے اگر آئندہ غیر اخلاقی پرفارمنسز کرے گی تو تاحیات پابندی لگا دی جائے گی۔

دوسری جانب سٹیج اداکارائیں اب حکومت کی جانب سے منظور شدہ ملبوسات زیب تن کریں گی، وزارت اطلاعات و ثقافت پنجاب نے نئے ضابطے پر کام کا آغاز کر دیا ہے۔ محکمہ اطلاعات و ثقافت ذرائع کے مطابق تھیٹر ڈرامے میں ملبوسات کیسے ہوں گے وہ بھی حکومت منظور کرے گی اور نئے ڈراما ایکٹ میں اداکاراؤں کے ملبوسات کی منظوری مانیٹرنگ ٹیم سے لی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق ڈراما ایکٹ اسی ہفتے اسمبلی سے پاس ہو جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:بانی PTIنےسلمان اکرم راجہ کی سرزنش کر دی،اپنی ڈومین میں رہ کر کام کرنے کی ہدایت