(24نیوز) خیبرپختونخوا کے ضلع دیر لوئر کے علاقےمیدان دارو میں ایلیٹ فورس کی گاڑی پر موبائل دھماکہ ہو گیا جس کے نتیجے میں4پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کرامدادی سرگرمیوں کا آغاز کردیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق ایلیٹ فورس کے اہلکار سرچ آپریشن کے لئے جارہے تھے کہ اچانک ان کی گاڑی پر دھماکہ ہوگیا۔دھماکے کے فوری بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقہ کو گھیرے میں لے لیا ہے اورسرچ آپریشن جاری ہے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے کی نوعیت جاننے کے لئے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ۔زخمی اہلکاروں کو ہسپتال منتقل کیاگیا ،دھماکے میں پولیس کی گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیں: سبق یاد کیوں نہیں کیا۔؟ قاری کا طالبعلم پر بدترین تشدد۔مار مار کر جان لے لی۔بعد میں کیا کیا جانیے