بے گناہ لوگوں کوقتل کرنیوالے سخت سزا کے مستحق ہیں:شہباز شریف
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف نے کراچی میں ٹرک میں ہوئے دھماکے میں 13 افراد کے جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ خواتین اور بچوں سمیت بے گناہ لوگوں کا قتل کرنے والے سخت ترین سزا کے مستحق ہیں۔
سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ شادی کی تقریب سے آنے والے خاندان کو بے رحمی سے نشانہ بنانا افسوس ناک ہے۔ معصوم افراد کا لہو بہانے والوں کو گرفتار کر کے عبرت کا نشان بنایا جائے۔متاثرہ خاندانوں سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئےانہوں نے مرحومین کے لئے مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی ۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت کا یوم آزادی ۔کشمیری آج یوم سیاہ منا رہے ہیں.وادی میں مکمل ہڑتال