بھارت کا یوم آزادی، کل جماعتی حریت کانفرنس کا انڈین ہائی کمیشن کے سامنے  احتجاجی مظاہرہ 

Aug 15, 2021 | 12:53:PM

(24 نیوز)بھارت کے یوم آزادی کے موقع پر بھارتی ہائی کمیشن اسلام آباد کے سامنے کل جماعتی حریت کانفرنس کا احتجاجی مظاہرہ ۔مظاہرین کی ہاتھوں میں سیاہ پرچم اٹھائے بھارتی سرکار کے خلاف نعرے بازی۔ 

تفصیلات کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے احتجاجی مظاہرے کے دوران  مظاہرین نے’ہم چھین کر لیں گے آزادی، ہے حق ہمارا آزادی‘‘ کے نعرے لگائے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ بھارت کے یوم آزادی کے دن پر مقبوضہ کشمیر میں آج مکمل ہڑتال ہے ،آج مقبوضہ کشمیر میں یوم سیاہ منایا جارہا ہے،مقبوضہ کشمیر میں کل پاکستان ڈے منایا گیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں بسنے والے کشمیری آج کے دن کو یوم سیاہ کے طور پر منارہے ہیں، کشمیریوں نے بھارت کو کبھی تسلیم نہیں کیا،74سال سے کشمیری آزادی کے لئے اپنی جانیں قربان کررہے ہیں۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ بھارت جبر سے کشمیریوں کے دل نہیں جیت سکتا، حق خود ارادیت ہمارا بنیادی ہے ،آزادی تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔ مظاہرین کا یہ بھی کہنا تھا کہ اگر اقوام متحدہ نے اپنا رول ادا نہ کیا تو بھارتی فوج کی جوتوں، بندوقوں سے مرمت کرکے نکالیں گے۔ بھارت مقبوضہ کشمیر پر غیر قانونی طور پر قابض ہے۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ اقوام متحدہ قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر حل کروائے۔ 

یہ بھی پڑھیں: طالبان کاطورخم بارڈر پرقبضہ،افغان اہلکاروں نے ہتھیار ڈال دیئے

مزیدخبریں