اوروں کو پریشان کرنیوالے خود پریشان ،باجا حلق میں پھنس گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)یوم آزادی پر بجاتے ہوئے باجا ہی بچے کے حلق میں پھنس گیا،جس کی وجہ سے بچے کے حلق سے سیٹی کی آوازیں آنے لگیں، ویڈیو وائرل
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز یوم آزادی کے موقع پر بچوں بڑوں کی جانب سے بجتے باجوں کی آوازوں نے بھی شہریوں کو پریشان کیے رکھا۔تاہم اب انھیں پریشان کر دینے والے باجوں سے متعلق ایک بچے کی ویڈیوسوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ہے جس میں باجا کھائے ہوئے بچے کو ہسپتال کی ٹیبل پر بیٹھے دیکھا جا سکتا ہے۔
View this post on Instagram
انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ویڈیو میں بچے کے پاس کھڑا شخص بچے سے پوچھ رہا ہے کہ اس نے کیا کھایا ہے جس کے جواب میں بچے نے بتایا کہ اس نے باجا کھا لیا ہے اور اب سانس لینے میں بھی باجے کی آواز آ رہی ہے۔باجا کھانے کی وجہ کے بارے میں بچے نے بتایا کہ باجا بجاتے ہوئے اندر حلق میں چلاگیا تھا۔
دوسری جانب ویڈیو میں موجود خواتین کی آوازوں سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ ویڈیو ہسپتال میں بنائی گئی ہے جہاں خواتین کہہ رہی ہیں کہ ڈاکٹر نے جلدی کا کہا ہے۔بچے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی جا رہی ہے جس پر ایک طرف کچھ صارفین بچے کے لیے پریشان ہو رہے ہیں تو وہیں کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ بچہ جھوٹی ایکٹنگ کر رہا ہے اور یہ ویڈیو بھی فیک ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ہیٹی ،7-2 شدت کا خطرناک زلزلہ، 304 افراد جاں بحق، عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں