(ویب ڈیسک)افغانستان میں طالبان نے کہا ہے کہ پہلے بھی معافی دی ہے اب بھی ملک میں عام معافی کا اعلان کر دیا ہے،آئیں اور قوم و ملک کی خدمت کریں۔
افغان طالبان کے سیاسی دفتر کے ترجمان سہیل شاہین کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسلامی امارات افغانستان کے دروازے ان تمام افراد کے لیے کھلے ہیں جنہوں نے حملہ آوروں کی مدد کی۔سہیل شاہین کا کہنا تھا کہ اسلامی امارات افغانستان کے دروازے کرپٹ کابل انتظامیہ کے ساتھ کھڑے افراد کے لیے بھی کھلے ہیں انہوں نے کہا ہےکہ پہلے بھی معافی دی، ایک بار پھر دعوت دیتے ہیں۔
خیال رہے کہ طالبان افغانستان کے 34 میں 25 صوبائی دارالحکومتوں پر قابض ہو چکے ہیں اور متعدد اہم شہروں کا کنٹرول حاصل کرنے کے بعد طالبان نے دارالحکومت کابل کا گھیراؤ بھی شروع کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: فضاعلی نے پہلی بار اپنی طلاق بارے گفتگو کی، اہم انکشافات