(ویب ڈیسک)پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی کا کہنا ہے کہ پاکستان میں اسمارٹ موبائل فونز کی ڈیوائسز کی تیاری نئے نظام اور مشرکہ کاوشوں کا نتیجہ ہے، پہلی بار فور جی اسمارٹ فونز کی برآمد شروع کی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کو موبائل فونز کے پچپن سو یونٹس برآمد کیے گئے ہیں۔ مینو فیکچرڈ ان پاکستان ٹیگ کے ساتھ یہ موبائل فونز متحدہ عرب امارات کی مارکیٹ کیلئے بھیجے گئے ہیں۔
پی ٹی اے اعلامیے کے مطابق کمپنی کو کامیابی پر مبارکباد پیش کی گئی ہے۔ پی ٹی اے کا مزید کہنا ہے کہ 9 اپریل دو ہزار انیس کو پاکستان میں موبائل مینو فیکچرنگ کی اجازت دی گئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: افغانستان کے دروازے ان کیلئے بھی کھلے ہیں جنہوں نے حملہ آوروں کی مدد کی