پانی میں بہتی گٹھڑی میں موت کا سامان، دس افراد زخمی،چانڈکا ہسپتال داخل

Aug 15, 2021 | 16:11:PM
پانی میں بہتی گٹھڑی میں موت کا سامان، دس افراد زخمی،چانڈکا ہسپتال داخل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)لاڑکانہ میں  چرواہادریائے سندھ میں پانی سے بہتی ہوئی گٹھڑی لے آیا، چرواہا اس بات کے لاعلم تھا کہ جو گٹھڑی وہ لایا ہے اس میں بم موجود ہے۔

تفصیلات کے مطابق علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ  تحصیل ڈوکری کے نواحی گاؤں ویہڑ میں گھر میں موجود دس افراد زخمی ہوگئے ،چرواہا وہ گٹھڑی لے کر گھر آ گیا جس  میں ہینڈ گرنیڈ تھے جو نہی گھر لاکر گٹھڑی کو کھولا تو ہینڈ گرنیڈ پھٹ گیا۔ علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ  چراوا نثار ملاح جو پیدائشی گونگا  اور بہرا ہے وہ خود بھی دھماکے میں بری طرح زخمی ہوگئے۔ 

دھماکے سے مرد اور خواتین سمیت دس افراد زخمی ہوگئے زخمیوں کو چانڈکا ہسپتال کے ایمرجنسی وارڈ منتقل کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:  لڑکی کی لاش کی بےحرمتی کرنیوالا پولیس مقابلے میں جاں بحق