افغانستان کی تیزی سے بدلتی صورتحال ، افغان سیاسی قیادت کا اہم وفد پاکستان پہنچ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)افغانستان کی تیزی سے بدلتی صورتحال پرافغانستان کا اہم ترین وفد ہنگامی دورے پر اسلام آباد پہنچ گیا ،افغان وفد کی قیادت اولسی جرگہ کے سپیکر میررحمان رحمانی کر رہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق نمائندہ خصوصی افغانستان محمد صادق نے افغان سیاسی وفد کا استقبال کیا،وفد میں محمد یونس قانونی، استاد محمد کریم اور احمد ضیا مسعودشامل ہیں ان کے علاوہ احمد ولی مسعود، عبدالطیف پیدرام اور خالد نور بھی وفد میں شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق افغان وفد پاکستانی سیاسی و عسکری قیادت سے اہم ملاقاتیں کرے گا،افغانستان میں مسائل کے سیاسی تصفیہ اور پرامن انداز میں امور طے کرنے پر گفتگو ہو گی،ذرائع کے مطابق پاکستانی حکام اور افغان وفد کے ارکان جلد گفت و شنید کا آغاز کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: طالبان کابل میں داخل۔۔کسی سے انتقام نہیں لیں گے:ترجمان