(24نیوز)ڈی آئی جی آپریشنز لاہورساجد کیانی کا کہنا ہے کہ آج 416 مجالس اور 56 عزاداری جلوس برآمد ہوں گے.
تفصیلات کے مطابق ساجد کیانی نے بتایا کہ لاہور میں سکیورٹی کے سخت اقدامات کیے گئے ہیں اور 4 ہزار سے زائد پولیس افسراور جوان تعینات ہیں۔ڈی آئی جی آپریشنز لاہور ساجد کیانی کے مطابق شہریوں، مجالس اور عزاداری جلوسوں کو بھرپور سکیورٹی فراہم کر رہے ہیں۔انہوں نے سکیورٹی سے متعلق مزید کہا کہ پولیس موجودہ ملکی صورت حال اور سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر انتہائی الرٹ ہے۔انہو ں نے کہا کہ شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ کے عمل کو مزید سخت کیا ہے۔
ڈی آئی جی آپریشنز کی ایس ایس پی آپریشنزسید ندیم عباس، ڈویژنل ایس پیزکو سکیورٹی انتظامات کی خود چیک کرنے کی ہدایت۔ ڈی آئی جی آپریشنز ساجد کیانی کا کہنا ہے کہ شہریوں کی سکیورٹی کیلئے تمام ایس ایچ اوز، چوکی انچارجز بھی فیلڈ میں رہیں، نگرانی خود کریں۔ افسر شہر بھر میں محرم کی بھرپور سکیورٹی کے لئے ہرممکن اقدامات کریں۔ تما م پولیس افسر و جوان الرٹ رہیں، خود مانیٹر کروں گا۔ مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھیں، گاڑیوں کی چیکنگ یقینی بنائیں۔ ساجد کیانی نے ایس پی ڈولفن راشد ہدایت کو ڈولفن سکواڈ اور پولیس رسپانس یونٹس ٹیموں کے گشت کی نگرانی خود کرنے کا حکم بھی دیا ہے ۔
یہ بھی پڑھیں:سو شل میڈ یا پر کر اچی کنگز اور با بر اعظم کے درمیان اختلافات کی خبریں