وزیراعظم کا افغانستان کی صورتحال پر قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس بلانے کا فیصلہ 

Aug 15, 2021 | 18:40:PM
وزیراعظم کا افغانستان کی صورتحال پر قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس بلانے کا فیصلہ 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)افغانستان میں بدلتی صورتحال پر وزیراعظم عمران خان نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس 16 یا 17 اگست کو بلایا جائے گا،اجلاس میں اعلیٰ سول و عسکری حکام شریک ہوں گے، ذرائع کا کہناہے کہ طالبان کی پیش قدمی اورافغانستان کی مجموعی صورتحال پر مشاورت ہو گی ۔

دوسری جانب افغانستان کی تیزی سے بدلتی صورتحال پرافغانستان کا اہم ترین وفد ہنگامی دورے پر اسلام آباد پہنچ گیا ،افغان وفد کی قیادت اولسی جرگہ کے سپیکر میررحمان رحمانی کر رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق نمائندہ خصوصی افغانستان محمد صادق نے افغان سیاسی وفد کا استقبال کیا،وفد میں محمد یونس قانونی، استاد محمد کریم اور احمد ضیا مسعودشامل ہیں ان کے علاوہ احمد ولی مسعود، عبدالطیف پیدرام اور خالد نور بھی وفد میں شامل ہیں۔

 ذرائع کے مطابق افغان وفد پاکستانی سیاسی و عسکری قیادت سے اہم ملاقاتیں کرے گا،افغانستان میں مسائل کے سیاسی تصفیہ اور پرامن انداز میں امور طے کرنے پر گفتگو ہو گی،ذرائع کے مطابق پاکستانی حکام اور افغان وفد کے ارکان جلد گفت و شنید کا آغاز کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: طالبان کابل میں داخل۔۔کسی سے انتقام نہیں لیں گے:ترجمان