(24 نیوز)افغانستان سے قومی ایئر لائن کی دو پروازیں پاکستانیوں کو لے کر اسلام آباد پہنچ گئیں۔
ذرائع کے مطابق افغانستان سے 329 پاکستانیوں کو لے کر پی آئی اے کی پہلی پرواز پی کے 6250 اسلام آباد پہنچی۔بوئنگ777 کے ذریعے 329 افرادکوکابل سے اسلام آباد لایا گیا ۔
پی آئی اے کی دوسری پرواز 170 مسافروں کو کابل سے اسلام آباد لائی ،ذرائع کے مطابق پرواز کابل میں بدلتی صورتحال کے باعث4 گھنٹے تاخیر کا شکار رہی۔´
یہ بھی پڑھیں: افغان صدر اشرف غنی مستعفی، افغانستان سے چلے گئے: افغان اور بھارتی میڈیا کا دعویٰ