کا بل میں خو ف و ہراس۔۔بے یقینی ۔۔بینکوں کے باہر عوام کا جم غفیر

Aug 15, 2021 | 19:15:PM

(ما نیٹر نگ ڈیسک )طالبان تحریک نے تمام سمتوں سے دارالحکومت کابل میں داخل ہونا شروع کر دیا ہے۔ اس صورت حال کے سبب لوگ خوف کے مارے بینکوں سے اپنے مالی رقوم نکلوانے پر مجبور ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سو شل میڈیا پر وائرل کی گئی وڈیوز میں درجنوں افغانیوں کو بینکوں کے سامنے اپنی باری کا انتظار کرتے ہوئے دیکھا جا رہا ہے۔ بعض علاقوں میں بینکوں کی جانب سے صارفین کے لئے  دروازے بند کر دیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:پا کستا ن کی سب سے پہلی خاتون لیفٹیننٹ جنرل پر بننے والی ٹیلی فلم کا پہلا ٹیزر جاری

ادھر افغان تحریک طالبان نے بینکوں اور ریاستی اداروں کو بھیجے گئے خطوط میں اطمینان دلایا ہے کہ وہ معمول کے مطابق کام کرتے رہیں۔ ساتھ ہی افغان شہریوں پر زور دیا گیا ہے کہ وہ خوف کے سبب اپنے گھروں سے کوچ نہ کریں۔

یا د رہے کہ آج ہی افغا ن صدر اشرف غنی کےملک چھو ڑنے اور عہدے سے مستعفی ہونے کی خبریں سامنے آئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:جنرل عبدالرشید دوستم کا دست راست ازبکستان فرار ہونے کی کوشش کے دوران گرفتا ر۔۔ویڈیو وا ئرل

مزیدخبریں