اشرف غنی ملک چھوڑ چکے: عبداللہ عبداللہ کی تصدیق
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)سابق افغان چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ نے کہاہے کہ سابق صدر اشرف غنی ملک چھوڑچکے ہیں۔
عبداللہ عبداللہ نےاپنے ویڈیو پیغام میں کہاہے کہ افغانستان کے عوام پرسکون رہیں،افغان فورسز سکیورٹی یقینی بنانے میں تعاون کریں ،سابق افغان چیف ایگزیکٹو نے کہاکہ طالبان کابل میں داخلے سے قبل مذاکرات کیلئے کچھ وقت دیں ۔
My message to the people of AFGHANISNAN, to the security forces and to the Taliban: https://t.co/MiFk0zaNRJ
— Dr. Abdullah Abdullah (@DrabdullahCE) August 15, 2021
یاد رہے افغان صدر اشرف غنی مستعفی ہونے کے بعد افغانستان سے چلے گئے۔نائب صدر امراللہ صالح نے بھی افغانستان چھوڑ دیا۔
بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ افغان صدر اشرف غنی نے استعفیٰ دیدیا ہے جبکہ افغان میڈیا کاکہناہے کہ افغان صدر اشرف غنی نے افغانستان چھوڑ دیا ، برطانوی میڈیا کاکہناہے کہ صدر اشرف غنی تاجکستان پہنچ گئے۔
قائم مقام وزیر دفاع نے کہاہے کہ افغان صدر نے بحران حل کرنے کااختیار سیاسی رہنماﺅں کو دیا،افغان حکومتی وفد ملکی صورتحال پر بات چیت کیلئے کل دوحہ جائے گا،افغان وفد میں یونس قانونی، احمد ولی مسعودسمیت دیگر اہم رہنما شامل ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں: امریکا نے افغانستان میں ناکامی کا ذمہ دار افغان فورسز کو قرار دیدیا