افغانستان کے بعد ملائیشیا میں بھی سیاسی بحران ۔۔وزیراعظم کا مستعفی ہونے کافیصلہ

Aug 15, 2021 | 20:40:PM

Read more!

(24 نیوز)ملائیشیا کے وزیراعظم محی الدین یٰسین نے مستعفی ہونے کا فیصلہ کرلیاہے، محی الدین یٰسین کل وزارت عظمیٰ سے استعفیٰ دیں گے۔
تفصیلات کے مطابق حکومتی اتحاد کی آپسی لڑائی کے باعث ملائیشین وزیراعظم کے پاس اکثریت نہیں رہی ،چند روز قبل ملائیشیا کے بادشاہ نے وزیراعظم کو پارلیمنٹ سے اعتماد کا ووٹ لینے کی ہدایت کی تھی جس کیلئے 18 اگست کی تاریخ تجویز کی گئی تھی، تاہم محی الدین یٰسین نے ووٹنگ سے قبل ہی مستعفی ہونے کا فیصلہ کرلیا۔

یاد رہے کہ طالبان نے افغانستان کا مکمل طور پر کنٹرول سنبھال لیا ہے، سابق صدر اشرف غنی مستعفی ہو کر افغانستان سے چلے گئے ہیں جبکہ عبوری حکومت کیلئے مذاکرات کئے جا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: طالبان کی قندھار گورنر ہاﺅس میں پارٹی۔۔۔

مزیدخبریں