(24 نیوز)سابق افغان صدر حامد کرزئی نے کہاہے کہ افغانستان میں عبوری حکومت کے قیام کیلئے کوآرڈی نیشن کونسل تشکیل دے دی گئی جوپرامن اقتدار کو یقینی بنائے گی۔
حامد کرزئی نے اپنے بیان میں کہاہے کہ کونسل افغان صدر اشرف غنی اور حکام کے افغانستان چھوڑنے کے بعد بنائی گئی ،کونسل میں حامد کرزئی، گلبدین حکمت یار اور عبداللہ عبداللہ شامل ہیں ، کونسل ملک میں عبوری حکومت قائم کرے گی۔
یہ بھی پڑھیں: طالبان نے کابل میں صدارتی محل کا کنٹرول بھی سنبھال لیا