امریکا نے کابل سے اپنے سفارتی عملے کی واپسی کا آپریشن شروع کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)طالبان کے افغانستان میں قابض ہونے کے بعد امریکا نے کابل سے اپنے سفارتی عملے کی واپسی کا آپریشن شروع کردیا ۔
برطانوی میڈیاکاکہناہے کہ برطانوی شہریوں اور عملے کی واپسی کیلئے 600 فوجی تعینات کئے گئے ہیں ،جوبائیڈن نے افغانستان سے امریکی افواج کے انخلا کے فیصلے کا دفاع کیا ہے،امریکی صدرجوبائیڈن نے کہاکہ افغان فوج کو خود ذمہ داری لینا تھی ۔
امریکا نے کابل میں سفارتخانہ ایئر پورٹ پر منتقل کردیا، عرب میڈیا کاکہناہے کہ امریکی سفارتخانے نے کابل ایئر پورٹ پر آگ لگنے کا بتایا ہے،امریکی سفارتخانے نے اپنے شہریوں کو محفوظ مقام پر رہنے کی ہدایت کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: طالبان نے کابل میں صدارتی محل کا کنٹرول بھی سنبھال لیا