(ما نیٹر نگ ڈیسک)معروف اداکارہ علیزے شاہ نے کہا ہے کہ وہ چاہتی ہیں کہ پاکستانی عوام آزادی کے اصل مقصد کو سمجھیں۔
تفصیلات کے مطابق علیزے شاہ نے اپنے انسٹاگرام پر جاری ایک کلپ میں سوال کیا کہ بڑھتے ہوئے جبری زیادتیوں کے واقعات کے درمیان کیا قوم واقعی آزاد ہے؟، جہاں سلیبریٹیز اپنی مرضی کے لباس بھی نہیں پہن سکتے۔ایک روز قبل اپنے اس بیان میں انھوں نے کہا تھا کہ پاکستان 14 اگست 1947 کو آزاد ہوا اور آج بھی 14 اگست ہے۔
علیزے شا ہ کا کہنا تھا کہ وہ یہ نہیں سمجھ پارہی ہیں انھیں کس کو جشن آزادی پر مبارکباد دینی چاہیے، کیا ان ریپسٹ کو وش کروں جو جرائم کے بعد کھلے عام پھر رہے ہیں کیونکہ صرف یہی لوگ ہیں جو کہ آزاد ہیں اور انکی وجہ سے لڑکیاں اپنے گھروں سے باہر یا کام پر نہیں جاسکتیں، اور نہ ہی اپنے خاندان کے ساتھ ہائی وے پر سفر کرسکتی ہیں، اپنی مرضی کے لباس بھی نہیں پہن سکتیں۔
یہ بھی پڑھیں:دولہا کا ایسا شا ندا ر استقبال آپ نے پہلے کبھی نہ دیکھا ہو گا۔۔ویڈیو وا ئرل