معاہدے کے بغیر نئی افغان حکومت کو تسلیم نہیں کرینگے: بورس جانسن،برطانوی پارلیمنٹ کا ہنگامی اجلاس طلب
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے کہاہے کہ کوئی بھی افغانستان کو بطور دہشتگردوں کی افزائش گاہ دیکھنا نہیں چاہتا،معاہدے کے بغیر نئی افغان حکومت کو تسلیم نہیں کریں گے۔
افغانستان کی بگڑتی صورتحال پربرطانوی پارلیمنٹ نے اگلے ہفتے ہنگامی اجلاس بلا لیا،سپیکر سرلنڈسے ہوئل نے بدھ18 اگست کو پارلیمنٹ کا اجلاس بلایا،اجلاس میں برطانوی وزیراعظم ، وزیر خارجہ پارلیمنٹ کو حکومتی اقدامات سے آگاہ کریں گے اورارکان پارلیمنٹ افغان صورتحال پر حکومتی اقدامات پر بحث کریں گے۔
برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے کہاہے کوئی بھی افغانستان کو بطور دہشتگردوں کی افزائش گاہ دیکھنا نہیں چاہتا،افغانستان کی صورتحال بد سے بدتر ہوتی جارہی ہے،افغان مسئلے کے حل کیلئے ہم خیال طاقتیں ملکر کام کریں ،ان کاکہناتھاکہ معاہدے کے بغیر نئی افغان حکومت کو تسلیم نہیں کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکا نے کابل سے اپنے سفارتی عملے کی واپسی کا آپریشن شروع کردیا