بس بہت ہوگیا: تحریک انصاف کا 48 گھنٹوں کا الٹی میٹم
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) سوات میں امن و امان کے حوالے سے شہریوں کو تشویش کا سامنا ہے۔ اسی سلسلے میں پی ٹی آئی رہنما مراد سعید نے حالات ٹھیک کرنے کےلئے 48 گھنٹوں کا الٹی میٹم دے دیا۔
یہ بھی پڑھیں:ٹک ٹاک ویڈیو بناتے ہوئے حادثہ: بُری خبر آگئی
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و سابق وفاقی وزیر مراد سعید نے کہا ہے کہ اگر 48 گھنٹوں میں سوات کے حالات ٹھیک نہ ہوئے تو عوام کیساتھ مل کر تحریک چلاؤں گا۔
مراد سعید کا کہنا تھا کہ ہمیں کسی کے لئے ایندھن نہ بنایا جائے، ہمیں مزید کسی اور کے لئے استعمال نہ کیا جائے کیونکہ ہم سوات کے لوگ امن اور خوشحالی کے حامی اور جنگ کے خلاف ہیں۔
پی ٹی آئی رہنما نے سوال کیا کہ جب سرحد پر باڑ لگی ہوئی ہے تو پھر یہ لوگ (طالبان) کیسے آگئے، کیا امرکی سازش کے دوسرے مرحلے کی تکمیل کی جا رہی ہے؟ سوات کے لاکھوں لوگوں کا فیصلہ بند کمروں میں نہیں ہوگا۔
مراد سعید نے 48 گھنٹوں کا الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا کہ اگر آئندہ دو روز میں حالات کنٹرول نہ ہوئے تو عوام کی طرف جاؤں گا اور پھر ہم تحریک شروع کریں گے، میں سیاسی جماعتوں اور اُن کے کارکنان کو بھی امن کےلئے کردار ادا کرنے کی دعوت دیتا ہوں۔