زمین پر چلیں یا ہوا میں اڑیں،سب ممکن ہوگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)پہلے ائیرپورٹ پر جائیں اور پھر گاڑی لیں ،اب ایک دفعہ گاڑی میں بیٹھیں اور منزل پر پہنچ جائیں ،سائنس نے یہ سب ممکن بنا دیا ۔
خواب حقیقت بننے جارہا ہے۔ کمپنی سیمسون اسکائی نے اعلان کیا ہے کہ کمپنی نے پروٹوٹائپ فلائنگ کار بنالی ہے۔کمپنی کے مطابق ایف اے اےنے گاڑی کا معائنہ کیا ہے، اس گاڑی نے رن وے پر آزمائشی مراحل کو کامیابی سے مکمل کیا ہے اور اب یہ گاڑی اڑان بھرنے کے لیے تیار ہے۔
نئی گاڑی کا نام سوئچ بلیڈ رکھا گیا ہے، امریکا میں 3 پہیوں کی موٹرسائیکل کے طور پر پیش کیا گیا ہے، اس میں پائلٹ کے ہمراہ ایک اور شخص مسافر بھی بیٹھ کر سفر کرسکتا ہے جبکہ اسے سڑک پر دوڑانے کے ساتھ اڑایا بھی جاسکتا ہے۔
گاڑی کو بوقت ضرورت اڑانے کیلئے اس میں ایک بٹن دیا گیا ہے جسے دبانے سے گاڑی کی باڈی کے اندر چھپے ونگز باہر آجاتے ہیں اور گاڑی ہوا میں اڑنے لگتی ہے۔ زمین پر اس گاڑی کی رفتار 125 میل فی گھنٹہ جبکہ فضا میں 200 میل فی گھنٹہ ہوگی، اس کی قیمت ایک لاکھ 70 ہزار ڈالر رکھی گئی ہے اور اسے اب تک 2 ہزار افراد نے بک بھی کرالیا ہے۔
اس گاڑی کو عام سڑک پر اڑانے کی اجازت نہیں دی گئی ہے، گاڑی کو اڑانے کے لیے کسی ائیر پورٹ کے رن وے کی ضرورت ہوگی جبکہ پائلٹ لائسنس بھی درکار ہوگا۔