(24 نیوز) ایڈیشنل سیشن جج نے بغاوت پر اُکسانے کے مقدمہ میں شہباز گل کی درخواست ضمانت پر 11 بجے فریقین سے دلائل طلب کر لئے۔
یہ بھی پڑھیں:پنجاب میں گرج چمک کیساتھ موسلادھار بارش کا امکان، الرٹ جاری
ایڈیشنل سیشن جج نے بغاوت پر اُکسانے کے مقدمہ میں شہباز گل کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔ پراسیکوشن نے عدالت سے کیس کچھ دیر التواء میں رکھنے کی استدعا کی۔
جونئیر وکیل نے عدالت کو بتایا کہ رضوان عباسی وکالت نامہ جمع کرائیں گے، سماعت ملتوی کی جائے۔ ایڈیشنل سیشن جج زیبا چودھری نے فریقین کو دلائل دینے کی ہدایت کی ہے۔