(24نیوز)ملک بھر میں کورونا کےحملے جاری، جان لیوا وائرس سے مزید 2 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ پاکستان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں مزید 459 نئے کیسز سامنے آئے ہیں،این آئی ایچ کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 18 ہزار 45 کرونا ٹیسٹ کئے گئے، جن میں مثبت کیسز کی شرح 2.54 فی صد رہی۔
قومی ادارہ صحت کے مطابق کووِڈ نائنٹین سے ہونے والے انفیکشن کے باعث ملک بھر کے مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج 172 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔