گرجا گھر میں آتشزدگی، حکام نے واقعہ کی وجہ بتا دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں آتشزدگی کا خوفناک واقعہ پیش آیا جس سے 41 افراد موقع پر ہلاک ہو گئے۔
غیر ملکی میڈیاکے مطابق قاہرہ کے پرہجوم مقام پر واقع گرجا گھر میں لگنے والی آگ کے نتیجہ میں کم از کم 41 افراد ہلاک جبکہ 14 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں،پولیس کے بیان میں بتایا گیا کہ اتوار کی صبح گرجا گھر میں ہفتہ وار اجتماع کے دوران آگ لگی،آتشزدگی کی وجہ ابھی سامنے نہیں آئی تاہم حکام کا خیال ہے کہ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے یہ افسوسناک واقعہ پیش آیا۔
یہ بھی پڑھیں: 75 روپے کے یادگاری نوٹ کا ڈیزائن جاری