حکومتی اقدامات کام کرگئے: روپیہ تگڑا، ڈالر کی قدر میں حیران کن کمی

Aug 15, 2022 | 10:51:AM
انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں حیران کن کمی کا سلسلہ جاری ہے
کیپشن: ڈالر اور روپیہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں حیران کن کمی کا سلسلہ جاری ہے۔

گزشتہ چند دنوں سے انٹر بینک میں ملکی تاریخ میں پہلی بار ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں سب سے زیادہ اضافہ ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:فارن فنڈنگ معاملے پر سیاسی جماعتوں کی پابندی: عدالت نے فیصلہ سنا دیا

پیر کے روز بھی ڈالر کی قدر میں کمی دیکھنے میں آئی،انٹربینک میں ڈالر 1روپے 51 پیسے سستا ہوگیا،اسٹیٹ بینک کے مطابق ڈالر 215.49 روپے سے کم ہوکر 213.98 روپے پر بند ہوا،ایک دن میں روپے کی قدرمیں 0.70 فیصد بہتری ہوئی،انٹربینک میں ڈالر 239.94 روپے کی بلند سطح سے اب تک 25.96 روپے سستا ہوچکا ہے ۔
دوسری جانب انٹربینک کے بعد اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر 3 روپے سستا ہوگیا ،انٹربینک میں ڈالر 213 روپے سے سستاہوکر 210 روپے تک گرگیا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ درآمدی بل کم کرنے کے لئے حکومتی اقدامات کام کرگئے ہیں، تجارتی خسارہ کم ہونے سے روپے پر پریشر میں کمی ہوگی، پاکستان کو آئی ایم ایف سے 20 اگست تک 1.20 ارب ڈالر ملنے کی خبروں پر روپے پر پریشر میں کمی دیکھی جا رہی ہے، آئی ایم ایف کے بعد دیگر ڈونر ایجنسی سے بھی پاکستان کو 3 ارب ڈالر ملنے کی توقع ہے۔