گرفتاری کا ڈر: لیگی رہنما عطا تارڑ نے بڑا قدم اٹھالیا

Aug 15, 2022 | 11:13:AM
 گرفتاری کے ڈر سے وزیراعظم کے معاون خصوصی عطاء تارڑ نے حفاظتی ضمانت کیلئے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا
کیپشن: مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) گرفتاری کے ڈر سے وزیراعظم کے معاون خصوصی عطاء تارڑ نے حفاظتی ضمانت کیلئے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں:حکومتی اقدامات کام کرگئے: روپیہ تگڑا، ڈالر کی قدر میں حیران کن کمی

 وزیراعظم کے معاون خصوصی عطاء تارڑ نے حفاظتی ضمانت کے لئے عدالت میں درخواست دائر کر دی۔

درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ پولیس متعلقہ عدالت سے رجوع نہیں کرنے دے رہی، گرفتاری کا خدشہ ہے۔ عدالت سے استدعا ہے کہ تھانہ قلعہ گجر سنگھ میں درج مقدمے میں حفاظتی ضمانت دی جائے، حفاظتی ضمانت منظور کر کے لاہور کی متعلقہ عدالت سے رجوع کرنے کا موقع دیا جائے۔

 خیال رہے لاہور پولیس نے کچھ روز قبل عطا تارڑ کی رہائش گاہ پر چھاپا مارا تھا۔