شہباز گل کو جھٹکا: حکومت کو عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) اسلام آباد ہائیکورٹ نے بغاوت پر اکسانے کے کیس میں شہباز گل کے جسمانی ریمانڈ کی پولیس کی درخواست قابل سماعت قرار دے دی۔
یہ بھی پڑھیں:گرفتاری کا ڈر: لیگی رہنما عطا تارڑ نے بڑا قدم اٹھالیا
اسلام آباد بائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس عامر فاروق نے بغاوت پر اکسانے کے کیس میں شہباز گل کے جسمانی کی پولیس کی درخواست پر سماعت کی۔
ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد جہانگیر جدون، کیس کے تفتیشی افسر اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش ہوئے۔ ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد جہانگیر جدون نے عدالت میں کہا کہ شہباز گل نے ٹی وی چینل پر بیان دیا، جس میں اداروں کو نشانہ بنایا گیا، اس پر شہباز گل کے بیان کا حکومت نے سنجیدہ نوٹس لیا اور مقدمہ درج کیا۔
عدالت نے استفسار کیا کہ سیشن کورٹ میں کتنا ریمانڈ ہوا ؟ ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد جہانگیر جدون نے کہا کہ شہباز گل کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ دیا گیا، جوڈیشل مجسٹریٹ اور سیشن جج نے شہباز گل کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیا، ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اور ایڈیشنل سیشن جج کے فیصلوں کے خلاف درخواست دائر کی گئی۔ عدالت نے استفسار کیا کہ آپ یہ کہہ رہے ہیں کہ ملزم کا مزید فزیکل ریمانڈ ضروری ہے ؟ آپ نے مزید فزیکل ریمانڈ میں کیا کرنا ہے ؟ حقیقت یہ ہے کہ آپ کی ایک نظرثانی اپیل خارج ہوئی، دوسرا فزیکل ریمانڈ ختم ہوچکا ہے۔
ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد نے بتایا کہ شہباز گل سے لیپ ٹاپ اور ڈیوائسز برآمد کرنی ہیں۔ عدالت نے سماعت کل تک ملتوی کر دی۔