(ویب ڈیسک) حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15روپے فی لیٹر تک کمی کا امکان ہے،اوگرا نے سمری وزارت خزانہ بھجوا دی۔
تفصیلات کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے بعد ملک میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے،اوگرا کی جانب سے سمری میں پیٹرول کی قیمت کم کرنے سفارش کی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات پر عائد لیوی کی شرح کم کرکے ریلیف بڑھایا بھی جاسکتا ہے،ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے اور مٹی کے تیل کی قیمت میں 2 روپےکمی کی سفارش کی گئی ہے۔
پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا حتمی فیصلہ آج وزیر اعظم شہباز شریف کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: اہم شخصیت کا انتقال ہو گیا