این اے 239 ، عمران خان کے کاغذات نامزدگی درست قرار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)کراچی کے حلقہ این اے 239 کے ضمنی الیکشن کیلئے عمران خان کے کاغذات نامزدگی درست قرار دے دیئےگئے ۔
تفصیلات کے مطابق این اے 239 کے ضمنی الیکشن کیلئے چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیر اعظم عمران خان کے کاغذات نامزدگی درست قرار دے دیئے گئے ہیں ، جمعیت علماء اسلام کے رمضان اعوان کے کاغذات کاغذات نامزدگی بھی درست قرار دیئے گئے ہیں۔
خیال رہے کہ عمران خان کی جانب سے ضمنی الیکشن کے دوران تمام 9 سیٹوں سے الیکشن لڑنے کا اعلان کیا گیا ہے ، عمران خان کراچی کے تینوں حلقوں سے ضمنی الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں ۔ضمنی الیکشن 25 ستمبر کو ہوں گے ۔
یہ بھی پڑھیں: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان