این اے 239 ، عمران خان کے کاغذات نامزدگی درست قرار

Aug 15, 2022 | 13:25:PM

(ویب ڈیسک)کراچی  کے حلقہ این اے  239  کے ضمنی الیکشن کیلئے عمران خان کے کاغذات نامزدگی درست قرار دے دیئےگئے ۔

 تفصیلات کے مطابق این اے  239 کے ضمنی الیکشن کیلئے  چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیر اعظم عمران خان کے کاغذات نامزدگی  درست قرار دے دیئے گئے ہیں ،  جمعیت علماء اسلام  کے رمضان اعوان کے کاغذات کاغذات نامزدگی بھی درست قرار دیئے گئے ہیں۔

خیال رہے کہ عمران خان کی جانب سے ضمنی الیکشن کے دوران تمام 9 سیٹوں سے الیکشن لڑنے کا اعلان کیا گیا ہے ،  عمران خان کراچی کے تینوں حلقوں سے ضمنی الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں ۔ضمنی الیکشن  25 ستمبر کو ہوں گے ۔

یہ بھی پڑھیں: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان

مزیدخبریں