(24نیوز ) اسلام آباد ہائی کورٹ نے وزیرِ اعظم شہباز شریف کے معاونِ خصوصی عطاء اللّٰہ تارڑ کی حفاظتی ضمانت منظور کر لی اور پولیس کو عطاء تارڑ کی گرفتاری سے روک دیا۔
یہ بھی پڑھیں:شہباز گل کی گرفتاری کا معاملہ: تحریک انصاف کی قیادت کا بڑا فیصلہ
پنجاب پولیس نے لاہور میں عطاء اللّٰہ تارڑ کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا تھا جس پر انہوں نے حفاظتی ضمانت کے لیے عدالت سے رجوع کیا تھا۔ عدالتِ عالیہ کے قائم مقام چیف جسٹس عامر فاروق نے عطاء تارڑ کی درخواست سماعت کے لیے آج ہی مقرر کی تھی اور آج ہی کیس کی سماعت کرتے ہوئے ضمانت منظور کر لی ہے ۔ عطاء تارڑ نے تھانہ قلعہ گجر سنگھ میں درج مقدمے میں حفاظتی ضمانت کی درخواست دائر کی تھی۔
پنجاب پولیس نے لاہور میں عطاء اللّٰہ تارڑ کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا تھا جس پر انہوں نے حفاظتی ضمانت کے لیے عدالت سے رجوع کیا تھا۔عدالت میں دائر کی گئی درخواست میں عطاء اللّٰہ تارڑ نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ میرے خلاف 25 مئی کو پی ٹی آئی کارکنان پر تشدد کا مقدمہ درج ہے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے عطاء تارڑ کی 14 روز کے لیے حفاظتی ضمانت منظور کی گئی ہے۔