شریف خاندان سےسکیورٹی واپس
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)پنجاب پولیس نے شریف خاندان کودی گئی سکیورٹی واپس لے لی ،محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے پولیس کی واپسی کی ہدایت دیدی گئی۔
تفصیلات کے مطابق جاتی امرا اور ماڈل ٹاون میں شریف خاندان کےگھروں کے باہر پولیس سکیورٹی تعینات کی گئی تھی ،پولیس کی جانب سے صرف وزیراعظم شہبازشریف کوسکیورٹی فراہم کی گئی ہے ۔
صوبائی وزیر داخلہ ہاشم ڈوگر کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہبازشریف نے جوگھر ڈیکلر کئے ہیں وہاں پر سکیورٹی دی جارہی ہے ،شریف خاندان کودی گئی پولیس کی سکیورٹی بلاوجہ واپس لے لی گئی ہے ۔
پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ500سے زائد پولیس کے اہلکار سکیورٹی پر تعینات کئے گئے تھے ،اس سے قبل عطا تارڑ اور دیگر مسلم لیگی رہنما کوبھی سکیورٹی دی گئی تھی جوکہ واپس ہوگئی ہے ۔
یہ بھی پڑھیں: پیپلز پارٹی ایک اور بڑا عہدہ لینے میں کامیاب