چودھری پرویز الٰہی بھی عثمان بزدار کے نقش قدم پر چل نکلے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی بھی عثمان بزدار کے نقش قدم پر چل نکلے،پائوں سنبھلتے ہی وزارتیں تبدیل کردیں ۔
پنجاب کے کئی وزرا کے محکمے تبدیل کردیے گئے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔راجہ بشارت سے پبلک پراسیکیوشن کا محکمہ واپس لے کر انہیں پارلیمانی امور اور محکمہ ماحولیات کا قلمدان سونپا گیا ہے جب کہ خرم شہزاد ایڈووکیٹ سے پارلیمانی امور کا محکمہ واپس لے لیا گیا ہے۔
ضرور پڑھیں:حکومت ایک بار پھر تنقید کی زد میں آگئی
نوٹیفکیشن کے مطابق ڈاکٹر یاسمین راشد سے پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کا محکمہ واپس لے لیا گیا ہے اور اختر ملک کو ان کی جگہ قلمدان دیا گیا ہے، راجہ یاسر ہمایوں سے انفارمیشن ٹیکنالوجی کا محکمہ واپس لے کر معاون خصوصی ارسلان خالد کو انفارمیشن ٹیکنالوجی کا محکمہ دیا گیا ہے جب کہ مصدق عباسی کو پبلک پراسیکیوشن کا قلمدان سونپا گیاہے۔
یاد رہے سابق وزیر اعلیٰ عثمان بزدار بھی وزرا کے قلمدان تبدیل کرتے رہے،بیوروکریسی میں آئے روز تبدیلیاں دیکھنے کو ملیں ۔