(24 نیوز)ڈالر کی قدر میں کمی سے سونے کی قیمتیں بھی نیچے آ گئیں۔
تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں ڈالر سستاہونے پر سونے کی قیمت میں نمایاں کمی ہوئی ہے، ایک تولہ سونا 4300 روپے سستا ہوگیاجس سے ایک تولہ سونے کی قیمت کم ہو کر 1 لاکھ 34 ہزار200 روپے ہو گئی جبکہ 10 گرام سونا 3686 روپے سستاہوکر 1 لاکھ 15 ہزار 55 روپے کا ہوگیا ۔
صرافہ بازار ڈیلرز کا کہناہے کہ عالمی مارکیٹ میں سونا اور ڈالر سستاہونے پر سونا مزید سستا ہوگیا ۔
یہ بھی پڑھیں: چودھری پرویز الٰہی بھی عثمان بزدار کے نقش قدم پر چل نکلے