(ویب ڈیسک)میانمار کی عدالت نے سیاسی رہنماآنگ سان سوچی کو بدعنوانی کے الزام میں چھ سال قید کی سزا سنادی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق آنگ سان سوچی کو بدعنوانی کے چارکیسز میں چھ سال قید کی سزا سنائی گئی۔آنگ سان سوچی گزشتہ سال فروری سے فوج کی حراست میں ہیں۔
ذرائع کے مطابق آنگ سان سوچی نے اپنی سزا کے حوالے سے ابھی تک کوئی بیان نہیں جاری کیا ۔نوبل انعام یافتہ، 77سالہ سوچی کو پہلے ہی بدعنوانی، فوج کے خلاف اکسانے، کووِڈ 19 کے قوانین کی خلاف ورزی اور ٹیلی کمیونیکیشن قانون کو توڑنے کے الزام میں 11 سال قید کی سزا سنائی جا چکی ہے۔سوچی کو اس کے علاوہ آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خلاف ورزی، بدعنوانی اور انتخابی دھوکہ دہی کے الزامات کا بھی سامنا ہے ۔ذرائع کے مطابق اگر ان الزامات میں سوچی پائی گئیں تو انہیں کئی سال سزا کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ۔
یہ بھی پڑھیں:استاد نے اپنے برتن سے پانی پینے پر بچے کو مارڈالا
آنگ سان سوچی کو بدعنوانی کے الزام میں چھ سال قید کی سزا
Aug 15, 2022 | 18:10:PM