لاہور ہائیکورٹ، سپیکر پنجاب اسمبلی کے انتخاب کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر

Aug 15, 2022 | 18:31:PM

(24 نیوز)لاہور ہائیکورٹ میں سپیکر پنجاب اسمبلی کے انتخاب کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقررکردی گئی۔
جسٹس امجد رفیق کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ آج  سماعت کرے گا،عدالت نے نوٹسز جاری کرکے فریقین سے جواب طلب کررکھا ہے ۔
یاد رہے کہ لیگی رہنما سیف الملوک کھوکھر نے سپیکر پنجاب اسمبلی کا انتخاب چیلنج کیا ہے،درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سپیکر پنجاب اسمبلی کے انتخاب میں رولز کی خلاف ورزی کی گئی ۔

یہ بھی پڑھیں: ڈالر کی قدر میں کمی، سونے کی قیمتیں بھی زمین پر آگریں

مزیدخبریں