بھارت نے ایک لاکھ 70 ہزار کیوسک کا ریلا پاکستان میں چھوڑ دیا، دریائے راوی میں سیلاب کی وارننگ جاری

Aug 15, 2022 | 19:07:PM

(24 نیوز)بھارت نے ایک لاکھ 70 ہزار کیوسک کا ریلا پاکستان میں چھوڑ دیا،دریائے راوی میں سیلاب کی وارننگ جاری کردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق بھارت نے پاکستان میں پانی چھوڑنے کے حوالے سے اطلاع پہنچا دی،بھارت سے ایک لاکھ 70 ہزار کیوسک کا ریلا پاکستان میں داخل ہوگا، بھارت کے انڈس واٹر کمیشن کے حکام نے پاکستان کو اطلاع دی۔
ترجمان کے مطابق پی ڈی ایم اے نے متعلقہ محکموںکو الرٹ جاری کردیا،بھارت نے یو جی ایچ براج کے سپل ویز کھول دیئے۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور ہائیکورٹ، سپیکر پنجاب اسمبلی کے انتخاب کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر
ادھرمحکمہ موسمیات نے دریائے راوی میں سیلاب کی وارننگ جاری کردی،پی ڈی ایم اے نے کہاہے کہ بھارت نے اجھ بیران سے 171797 کیوسک پانی چھوڑا ہے ،دریائے راوی میں درمیانے سے اونچی سطح کے سیلاب کا امکان ہے۔
پی ڈی ایم اے نے مزید کہاہے کہ گوجرانوالہ، لاہور اور ملتان ڈویژن کے ندی نالوں میں طغیانی آ سکتی ہے،دریائے راوی سے منسلک ندی نالوںمیں پانی کی سطح بلند ہو سکتی ہے،تمام اضلاع پیشگی انتظامات مکمل کریں، مشینری اور عملے کو الرٹ رکھا جائے ،تمام ادارے ہنگامی صورتحال سے نبردآزما ہونے کیلئے تیار رہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ڈالر کی قدر میں کمی، سونے کی قیمتیں بھی زمین پر آگریں

مزیدخبریں