25 مئی کو خاتون کارکن پر پستول تاننے والا پولیس افسر ملازمت سے برخاست
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)25 مئی کو خاتون کارکن پر پستول تاننے والے پولیس افسر کو ملازمت سے برخاست کر دیاگیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں وزیر داخلہ پنجاب ہاشم ڈوگر نے کہاہے کہ 25 مئی کو خاتون کارکن پر پستول تاننے والے پولیس افسر کو ملازمت سے برخاست کردیا گیا۔
وزیر داخلہ پنجاب کاکہنا ہے کہ سب انسپکٹر عابد جٹ نے ایک نہتی اور پرامن خاتون پر پستول تانا تھا، عابد جٹ کو محکمانہ کارروائی کرکے مجاز اتھارٹی نے سروس سے برخاست کردیاہے،وزیر داخلہ ہاشم ڈوگر نے کہاکہ پنجاب پولیس پروفیشنل ادارہ ہے، کالی بھیڑوں کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔
سب انسپکٹر عابد جٹ جس نے 25 مئ کو ایک نہتی اور پرامن خاتون پہ پستول تانا کو آج محکمانہ کاروائ کر کے مجاز اتھارٹی نے سروس سے ڈسمس کر دیا ہے۔ پنجاب پولیس ایک پروفیشنل ادارہ ہے اور کالی بھیڑوں کو برداشت نہئیں کیا جاے گا pic.twitter.com/eY0zdkLvJ9
— Col (R) Muhammad Hashim| Home Minister Punjab. (@ColhashimDogar) August 15, 2022
یہ بھی پڑھیں: مبینہ بے ضابطگی کیس؛ وزیراعظم کے معاون خصوصی اینٹی کرپشن میں طلب