25 مئی کو خاتون کارکن پر پستول تاننے والا پولیس افسر ملازمت سے برخاست 

Aug 15, 2022 | 21:05:PM

(24 نیوز)25 مئی کو خاتون کارکن پر پستول تاننے والے پولیس افسر کو ملازمت سے برخاست کر دیاگیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں وزیر داخلہ پنجاب ہاشم ڈوگر نے کہاہے کہ 25 مئی کو خاتون کارکن پر پستول تاننے والے پولیس افسر کو ملازمت سے برخاست کردیا گیا۔
وزیر داخلہ پنجاب کاکہنا ہے کہ سب انسپکٹر عابد جٹ نے ایک نہتی اور پرامن خاتون پر پستول تانا تھا، عابد جٹ کو محکمانہ کارروائی کرکے مجاز اتھارٹی نے سروس سے برخاست کردیاہے،وزیر داخلہ ہاشم ڈوگر نے کہاکہ پنجاب پولیس پروفیشنل ادارہ ہے، کالی بھیڑوں کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: مبینہ بے ضابطگی کیس؛ وزیراعظم کے معاون خصوصی اینٹی کرپشن میں طلب

مزیدخبریں