سعودی عرب ؛ ٹریفک حادثے میں 6 پاکستانی مزدور جاں بحق 

Aug 15, 2022 | 21:32:PM

(ویب ڈیسک)سعودی عرب میں ٹریفک حادثے میں 6 پاکستانی مزدور جاں بحق ہو گئے ۔
تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں ٹریفک کے المناک حادثے میں 6 پاکستانی مزدور جاں بحق ہو گئے،حادثہ پاکستانی مزدوروں کی گاڑی اور ٹرالر کے درمیان تصادم کے باعث پیش آیا،حادثے میں دو افراد معمولی زخمی بھی ہوئے ۔
جاں بحق ہونے والوں کا تعلق خیبرپختونخوا سے تھا،جاں بحق ہونے والوں میں خیرزمین، محمد طیب، سعید اللہ، فضل، حیات خان اور حکیم خان شامل ہیں،پاکستانی سفارتخانے نے میتوں کو پاکستان بھجوانے کیلئے سفری دستاویزات فراہم کر دیں ،پاکستانی ورکرز کی نماز جنازہ ادا کرنے کے بعد میتوں کو وطن روانہ کردیاگیا۔

یہ بھی پڑھیں: مبینہ بے ضابطگی کیس؛ وزیراعظم کے معاون خصوصی اینٹی کرپشن میں طلب

مزیدخبریں