(24 نیوز)بجلی کے بلوں سے ہر شہری پریشان ہے، لاکھوں روپے بل آنے پر ریٹائرڈ جج بھی عدالت پہنچ گئے۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ ماہ بجلی کا بل 1لاکھ20 ہزار634 روپے بھجوانے کااقدام ریٹائرڈ جج نے ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا۔ بجلی کے بل کی وصولی روکنے کیلئے حکم امتناعی کی درخواست پرنوٹس جاری۔ ہائیکورٹ نے لیسکوچیف سمیت دیگرفریقین سے جواب طلب کرلیا۔
جسٹس شاہد وحید نے خورشید انور بھنڈر کی درخواست کو سماعت کیلئے مقرر کردیا۔درخواست گزار کی جانب سے یہ موقف اختیار کیا گیا کہ لیسکو نے بغیرریڈنگ کے بوگس بل بھجوایاہے۔ بل پر تصاویر غیر واضح اور بل ریڈنگ کے مطابق نہیں ہوتا۔
یہ بھی پڑھیں: الیکشن کمیشن نے محمد میاں سومرو کو ڈی نوٹیفائی کردیا